بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے24 باراتی ہلاک
بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے چوبیس باراتی ہلاک ہو گئے۔
بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں ایک شادی ہال کی دیوار گرنے سے شادی کی ایک تقریب میں موجود 24 مہمان ہلاک اور تیس مہمان زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ سانحہ بدھ کو رات گئے پیش آیا۔ اس میرج ہال میں سینکڑوں کی تعداد میں مہمان موجود تھے۔اس حادثے سے قبل ریاست راجستھان کے شہر بھارت پور میں دیر تک شدید بارشیں بھی ہوتی رہی تھیں۔ پھر بدھ کی رات اس میرج ہال کی ایک 12 فٹ اونچی اور 80 فٹ لمبی کنکریٹ کی بنی ہوئی دیوار اچانک اس تقریب کے شرکاء پر اس وقت آ گری جب وہ کھانا کھا رہے تھے۔
مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 کے قریب زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی کاروائیاں رات بھر جاری رہیں۔
دریں اثناء بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اس بہت جان لیوا حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
جاپان: 6 کی شدت سے زلزلہ 5 عمارتیں منہدم
صوبہ ایشیکاوا میں 6 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں 5 عمارتیں منہدم ہو گئیں
سری لنکا، بارشوں اور لرزشِ اراضی سے جانی و مالی نقصان
ملک بھر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 10 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے