چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ 18 افراد ہلاک

یوشین میں واقع کان میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے، دھماکے کے وقت کان میں 55 افراد کام کر رہے تھے

727569
چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ 18 افراد ہلاک

چین میں ایک کوئلے  کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شین ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے وسطی صوبے ہونان کی تحصیل یوشین میں واقع کان میں ابتدائی شواہد کے مطابق گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے وقت کان میں 55 افراد کام کر رہے تھے ۔

دھماکے کے بعد امدادی کاموں کے نتیجے میں 37 افراد کو کان سے نکال لیا گیا جنہیں علاقے کے ہسپتالوں میں طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے حادثے کی ذمہ داری سے متعلق مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں