افغان فوج کا58  عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

افغان  فوج  نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں کے دوران 58 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

723817
افغان فوج کا58  عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

 

 افغان  فوج  نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں کے دوران 58 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

کابل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں فضائی کاروائیوں میں 58 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں داعش اور حقانی نیٹ ورک کے ارکان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مغربی عسکری اتحاد  عنقریب ہی یہ  فیصلہ کرئے گا کہ افغانستان میں داعش کے خلاف جنگ  میں مدد دینے کے لیے وہ اس ملک میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے یا نہیں۔  سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں نیٹو افغانستان میں اپنے فوجیوں کی موجودہ13  ہزار اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرسکتا ہے۔

 دریں اثناء  امریکا نے  افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں