افغانستان: بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

سڑک کے کنارے نصب بم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا کہ جب شنکی پولیس ڈائریکٹر اپنے کانوائے کے ساتھ علاقے سے گزر رہے تھے

716381
افغانستان: بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

زابل کے گورنر دفتر کے ترجمان گُل اسلام سیال کے مطابق زابل کی تحصیل شنکی میں سڑک کے کنارے نصب بم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا کہ جب شنکی پولیس ڈائریکٹر سیف اللہ ہوتاک اپنے کانوائے کے ساتھ علاقے سے گزر رہے تھے۔

سیال کے مطابق حملے میں ہوتاک اور ان کا ایک گارڈ ہلاک اور 4 گارڈ زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں