اتنا پانی پھینکا گیا کہ 285 افراد جان سے گئے

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  مینمار میں پانی پھِینکنے کے میلے کے دوران  لوٹ مار ،رہزنی  او ر دیگر حادثات کی مجموعی تعداد  1200 کے لگ بھگ ہے  جس میں   285 افراد ہلاک اور 1073 زخمی  ہوئے

715020
اتنا پانی پھینکا گیا کہ 285 افراد جان سے گئے

میانمار میں  روایتی نئے سال کی آمد کے ساتھ 4 روز  سے جاری   پانی کا میلہ 285 افراد کی جان لے گیا ۔

 مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس میلے کے  دوران  لوٹ مار ،رہزنی  او ر دیگر حادثات کی مجموعی تعداد  1200 کے لگ بھگ ہے  جس میں   285 افراد ہلاک اور 1073 زخمی  ہوئے۔

 گزشتہ سال بھی اس میلے میں  272 افراد ہلاک ہو ئے تھے  ۔

  واضح رہے کہ ایک دوسرے پر پانی پھینکنے کی یہ روایت میانمار ،تھائی لینڈ ۔لاوس اور کمبوڈیا  میں جاری ہے  جس میں لوگ ایک دوسرے پر پانی پھینک کر خوشیاں مناتے ہیں اور اپنے گناہ معاف کرواتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں