ہندوستان، گجرات میں گائے کاٹنے پر عمر قید کی سزا کا قانون نافذ

اس  فیصلے کا مذہب سے  ہر گز کوئی تعلق نہیں،  محض انسانوں کو  دھوکے میں  رکھنے کی کوشش ہے، مسلمان نمائندہ

703679
ہندوستان، گجرات میں گائے کاٹنے پر عمر قید کی سزا کا قانون نافذ

ہندوستان میں  گائے    کاٹنے والے کو   عمر قید کی سزا  ۔۔۔

بھارتی  مغربی ریاست گجرات نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت گائے ذبح کرنے والے کو عمر قید کی سزا دی جا سکے گی۔

ریاست کے موجودہ تحفظِ حیوانات کے قانون میں رد و بدل کرتے ہوئے  اب کے بعد  گائے کے گوشت کی ترسیل کرنے والوں کو بھی  سات تا دس برس کے لیے جیل بھیجنے  کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ریاست اُتر پردیش   کی ایک مسلم  تنظیم کے نمائندے نے اس موضوع کے حوالے سے انادولو ایجنسی   کو  انٹرویو  دیتے ہوئے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ یہ ایک  سیاسی  فیصلہ ہے۔

اپنا نام  خفیہ رکھنے کی شرط پر   نمائندے نے بتایا ہے کہ ہندو قوم پرست  قطب پذیری  پر مبنی  سیاست  کے  انتخابات میں کس قدر   مؤثر ہونے کا   ہم نے یو ۔پی میں  مشاہدہ کیا ہے، اب یہ اسی چیز کو دہرانے کے متمنی ہیں۔ اس  فیصلے کا مذہب سے  ہر گز کوئی تعلق نہیں،  محض انسانوں کو  دھوکے میں  رکھنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ ہندوؤں کے نزدیک گائے مقدس جانور ہے اور کئی ریاستوں میں اسے مارنے پر پابندی ہے۔تاہم گجرات کا یہ نیا قانون اب انڈیا میں گئوکشی کے خلاف سخت ترین قانون بن گیا ہے۔

گجرات کے وزیرِ مملکت پردیپ سنگھ جڈیجا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گائے انڈیا کی ثقافت کی علامت ہے اور قانون میں ترمیم 'لوگوں سے مشاورت' کے بعد کی گئی ہے۔

اس قانون پر ہفتے کے روز سے  اطلاق  شروع ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں