صوبہ ہلمند میں فضائی کاروائی ، 4 طالبان کمانڈروں سمیت45 طالبان  ہلاک

صوبہ ہلمند میں افغان سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائیوں اور جھڑپوں  میں  4 طالبان کمانڈروں سمیت 93 شدت پسند ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے ہیں

702181
صوبہ ہلمند میں فضائی کاروائی ، 4 طالبان کمانڈروں سمیت45 طالبان  ہلاک

 

صوبہ ہلمند میں افغان سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائیوں اور جھڑپوں  میں  4 طالبان کمانڈروں سمیت 93 شدت پسند ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے 8 موٹر سائیکل اور 5 ٹھکانے تباہ کردیے گیے ہیں ۔

 دریں  اثناء وزرات دفاع کے حکام  نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لشکر گاہ شہر میں کاروائی کی گئی ۔صوبہ فراہ کے ضلع بالا بولک میں افغان سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 45طالبان جنگجو ہلاک اور 50  زخمی ہوگئے ہیں ۔

فوجی کمانڈر عبدالجلال جلال نے بتایا ہے کہ ضلع بالا بولک میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیاگیا تھا۔ اس دوران2افغان فوجی بھی ہلاک اور7دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان اسپیشل فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف ایک آپریشن کے دوران 3 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن ضلع کھیوا میں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں