افغانستان، سیکورٹی قوتوں کی کاروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

جزجان  کے  گورنر  رضا  غفوری  کا کہنا  ہے  کہ   درزاب  تحصیل   سے  منسلک تاش جواز اور آرچیتو   دیہاتوں میں  دہشت گرد تنظیم کے  عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کی گئی

695267
افغانستان، سیکورٹی قوتوں کی کاروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

شمالی افغانستان کے صوبے جزجان  میں دہشت گرد تنظیم  داعش   کے خلاف   کاروائی میں    8 دہشت گرد   ہلاک  کر دیے گئے ہیں۔

جزجان  کے  گورنر  رضا  غفوری  کا کہنا  ہے  کہ   درزاب  تحصیل   سے  منسلک تاش جواز اور آرچیتو   دیہاتوں میں  دہشت گرد تنظیم کے  عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  آپریشن  میں 4 دہشت  گرد زخمی حالت میں  پکڑے گئے ہیں اور تنظیم کی دو پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں