شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام ترک نہ کیا تو فوجی کاروائی ہو سکتی ہے:امریکہ
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا نے اگر اپنا ایٹمی پروگرام ترک نہ کیا تو اس کے خلاف فوجی مداخلت کی جا سکتی ہے
693839
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا نے اگر اپنا ایٹمی پروگرام ترک نہ کیا تو اس کے خلاف فوجی مداخلت کی جا سکتی ہے۔
امریکی وزیر نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران سیئول میں اپنے ہم منصب یون بیونگ کے ساتھ پریس کانفرنس منعقد کی جس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ٹلر سن نے کہا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کےلیے تمام امکانات میز پر موجود ہیں۔
ٹلر سن نے کہا کہ امریکہ فوجی مداخلت کے خلاف ہے مگر شمالی کوریا نے اگر اپنا ایٹمی پروگرام ترک نہیں کیا تو اس امکان پر عمل ہو سکتا ہے۔