کابل میں فوجی ہسپتال میں دہماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد انچاس تک پہنچ گئی

عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے سردار داؤد خان اسپتال کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد دیگر حملہ آور عمارت میں داخل ہوگئے

688349
کابل میں فوجی ہسپتال میں دہماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد انچاس تک پہنچ گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کو ایک فوجی اسپتال پر مسلح افراد کے حملے میں 49افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے سردار داؤد خان اسپتال کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد دیگر حملہ آور عمارت میں داخل ہوگئے۔

حملہ آور میں سے کم از کم ایک نے ڈاکٹر کا بھیس بدل رکھا تھا۔ چار سو بستروں پر مشتمل یہ اسپتال جس علاقے میں ہے وہاں کئی ملکوں کے سفارتخانے بھی واقع ہیں۔

یہ حملہ بدھ کی صبح ڈاکٹروں کے لباس میں ملبوس مسلح عسکریت پسندوں نے کیا تھا۔ اس کی ذمے داری انتہا پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی تھی۔ افغان وزارت صحت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے آج بتایا کہ چار سو بستروں والے سردار محمد خان ملٹری ہسپتال پر دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد اب انچاس ہو گئی ہے جبکہ درجنوں زخمی افراد تاحال زیر علاج ہیں۔ کل رات گئے تک قریب چالیس ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں