افغان دارالحکومت کابل میں اسپتال پر خود کش حملہ

شہر کے امریکی سفارتخانے کے  جوار میں واقع  فوجی    اسپتال  میں  دھماکے کے بعد  ڈاکٹر  کے لباس   میں  ملبوس   مسلح حملہ آوروں نے فائر کھول دیا

687141
افغان دارالحکومت کابل میں اسپتال پر خود کش حملہ

افغانستان  کے دارالحکومت  کابل میں   فوجی اسپتال کو  ہدف بنانے   والے  بم اور  کلاشنکوف  سے حملے   میں  ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد ہلاک  جبکہ 60  سے زائد  زخمی ہو گئے ہیں۔

شہر کے امریکی سفارتخانے کے  جوار میں واقع  فوجی    اسپتال  میں  دھماکے کے بعد  ڈاکٹر  کے لباس   میں  ملبوس   مسلح حملہ آوروں نے فائر کھول دیا۔

عینی شاہدین  کے مطابق  حملہ آوروں میں سے ایک نے   اسپتال کے داخلی دروازے پر  اپنے  جسم  پر باندھےبم کو ہوا میں اڑا دیا،  جس کے فوراً بعد    وائٹ کوٹ  پہنے   اسپتال    میں  داخل ہونے والے  دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ  کی۔

400     بستروں کی گنجائش کے حامل    اسپتال میں    جھڑپ کے وقت   سیکورٹی فورسسز نے اسے گھیرے میں لے لیا۔

افغان صدر  اشرف غنی نے  اس حملے کی شدید مذمت کی ہے کہ جس کی ذمہ داری    داعش نے  قبول کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں