افغانستان: بم حملے میں تین پہرے دار ہلاک
صوبہ بغلان کے علاقے چشمہ شیر میں پولیس مرکز کے قریب نصب کردہ بم کے پھٹنے کی نتیجے میں 3 پہرے دار ہلاک ہو گئے ہیں
684939
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں بم حملے میں تین پہرے دار ہلاک ہو گئے ہیں۔
بغلان پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بغلان کے علاقے چشمہ شیر میں پولیس مرکز کے قریب نصب کردہ بم کے پھٹنے کی نتیجے میں 3 پہرے دار ہلاک ہو گئے ہیں۔
دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
متعللقہ خبریں
افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
17 مئی کو صوبہ بامیان میں سیاحوں پر مسلح حملہ تنظیم نے کیا تھا