امریکی طیاروں کی بمباری ، اہم کمانڈرعبدالسلام اخوند سمیت10طالبان ہلاک

امریکی طیاروں کی بمباری اور ڈرون حملے میں اہم کمانڈرعبدالسلام اخوند سمیت10طالبان ہلاک ہوگئے

681460
امریکی طیاروں کی بمباری ، اہم کمانڈرعبدالسلام اخوند سمیت10طالبان ہلاک

 

امریکی طیاروں کی بمباری اور ڈرون حملے میں اہم کمانڈرعبدالسلام اخوند سمیت10طالبان ہلاک ہوگئےہیں۔

نیٹو فورسز کے ڈرون حملے اور امریکی طیاروں نے قندوز کی تحصیل دشتِ آرچی سے منسلک علاقے نہرِ کہنہ میں طالبان کے کیمپ پر بمباری کر دی جس سے طالبان کا خودساختہ گورنر قندوز ملا عبدالسلام اخوند دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند کی ہلاکت کی خبریں پہلے بھی کئی مرتبہ سامنے آتی رہی ہیں جو بعد میں درست ثابت نہ ہوئیں۔

 افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ملا عبدالسلام اخوند کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کمانڈر کو ایک خصوصی آپریشن میں ہلاک کیا گیا ہے ۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ملا اخوند کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔صوبہ خوست میں طالبا ن کے اہم کمانڈر نے ملا عبدالسلام اخوند کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے ۔

واضح رہے کہ شمالی افغانستان میں قندوز شہر پر طالبان نے گزشتہ سال حملہ کر کے کچھ دنوں کے لیے قبضہ کر لیا تھا اور اس قبضے میں ملا عبدالسلام اخوند نے اہم کردار اداکیا تھا تاہم امریکی افواج کے تعاون سے افغان فورسز نے شہر کا قبضہ چھڑا لیا تھا۔ملااخوند کو قندوز میں طالبان کی جنگی مشین کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ملاعبدالسلام اخوند نے شمالی افغانستان میں طالبان کا اثرو رسوخ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 برقندھاری میں ہونے و الے دوسرے حملے میں 8طالبان ہلاک ہوگئے ۔

افغان صدر اشرف غنی نے ملاعبدالسلام اخوند کی ہلاکت پر کہا ہے کہ قندوز میں طالبان کا کردار ختم ہو رہا ہے ،ملا اخوند اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت سیکیورٹی اداروں کی کامیابی  ہے۔



متعللقہ خبریں