کم جونگ نام کی موت کیمیائی مواد سےہوئی: ملائیشیئن پولیس

ملائیشیا کی  پولیس  کے مطابق  ، شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کو اعصاب معطّل کر دینے والے ایک کیمیکل وی ایکس سے ہلاک کیا گیا تھا

679178
کم جونگ نام  کی موت کیمیائی مواد سےہوئی: ملائیشیئن پولیس

ملائیشیا کی  پولیس  کے مطابق  ، شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کو اعصاب معطّل کر دینے والے ایک کیمیکل وی ایکس سے ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس کے سربراہ خالد ابوبکر نے قتل کی ان تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ  تیرہ فروری کے روز کوالا لمپور کے ہوائی اڈے پر دو خواتین نے یہ خطرناک زہریلا کیمیکل مادہ کم جونگ نام کے چہرے پر مل دیا تھا۔

 یاد رہے کہ کیمیائی مادے وی ایکس کو کیمیکل ہتھیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

 اس قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک ویت نامی اور ایک انڈونیشی خاتون سمیت ایک مرد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 پولیس شمالی کوریائی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہتی ہے۔



متعللقہ خبریں