افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ، داعش کے 12 جنگجو ہلاک
ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام شدت پسند غیر ملکی تھے۔
677430
![افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ، داعش کے 12 جنگجو ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/eb53/dd9c/fc11/576b9988dab51.jpg?time=1719036653)
افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں ۔
صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈرون حملہ غیر ملکی فورسز کی جانب سے ضلع آچن میں کیا گیا ہے ۔ شدت پسندوں کو باندر کے علاقے میں ایک گاڑی میں سفر کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام شدت پسند غیر ملکی تھے۔
دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں واقع اول نائب صدر عبدالرشید دوستم کی رہائش گاہ کے باہربکتر بند گاڑیوں کے ساتھ نیشنل پولیس اور کوئیک رسپانس فورسز کے اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![بھارت، نئی دہلی میں 192 بے گھر افرادلو لگنے سے ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/72f9/7d2b/42dd/667518f07ffe3.jpg?time=1719036653)
بھارت، نئی دہلی میں 192 بے گھر افرادلو لگنے سے ہلاک
معاشرے کے سب سے کمزور طبقے یعنی بے آسرا لوگوں کے لیے جلد از جلد موثر اقدامات کیے جائیں، شہری تنظیم