افغانستان: گذشتہ سال 3 ہزار 498 شہری ہلاک اور 7 ہزار 920 شہری زخمی ہو گئے

اقوام متحدہ کے افغانستان کے لئے امدادی مشن UNAMA کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں گذشتہ سال 3 ہزار 498 شہری ہلاک اور 7 ہزار 920 شہری زخمی ہو گئے

666398
افغانستان: گذشتہ سال 3 ہزار 498 شہری ہلاک اور 7 ہزار 920 شہری زخمی ہو گئے

اقوام متحدہ کے افغانستان کے لئے امدادی مشن UNAMA کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں گذشتہ سال 3 ہزار 498 شہری ہلاک اور 7 ہزار 920 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

UNAMA کے مطابق بچوں کی اموات  بھی ایک سال قبل کے مقابلے میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ 923 رہیں۔

مشن نے افغانستان سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2016 میں  ملک میں شہری  ہلاکتیں ریکارڈ سطح پر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن صوبوں میں سب سے زیادہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ان میں کابل، ہلمند، قندھار، ننگرہار، اُرُزگان، کندز اور فریاب شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں