چین: پابندیاں بین الاقوامی مسائل کا حل نہیں ہیں

ہم اس نوعیت کے یک طرفہ اقدامات کے خلاف ہیں اور یہ پابندیاں بین الاقوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی

666438
چین: پابندیاں بین الاقوامی مسائل کا حل نہیں ہیں

تیسرے فریق کے مفادات کو متاثر کرنے کی وجہ سے چین کی وزارت خارجہ نے امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیوں کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لُو کانگ نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم اس نوعیت کے یک طرفہ اقدامات کے خلاف ہیں اور یہ پابندیاں بین الاقوامی مسائل کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے ساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے 13 افراد اور 12 فرموں کے خلاف پابندیوں کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ جن افراد اور فرموں پر پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں 3 چینی شہری اور 2 چینی فرمیں بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں