روہنگیا مسلمانوں کوملک میں کام کرنے کی اجازت دیں گے:حکومت ملیشیا

ملیشیا کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی  نے بیان دیا ہے کہ  روہنگیا کے مظلوم  اور پناہ گزین مسلمانوں کو  زرعی  اور  دیگر پیداواری شعبوں میں ملازمت  دی جائے گی

663998
روہنگیا مسلمانوں کوملک میں کام کرنے کی اجازت دیں گے:حکومت ملیشیا

ملیشیا کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی  نے بیان دیا ہے کہ  روہنگیا کے مظلوم  اور پناہ گزین مسلمانوں کو  زرعی  اور  دیگر پیداواری شعبوں میں ملازمت  دی جائے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ  پہلے مرحلے میں 300  روہنگیا  مسلمانوں  کو روزگار فراہم کیا جائے گا  جن کا پہلے طبی معائنہ بھی ہوگا۔

 حمیدی  نے  کہا کہ اس منصوبے کا مقصد  روہنگیا مسلمانوں  کو   پیشہ ور بناتےہوئے ان  کی مالی اعانت کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زنددگی بہتر بنا سکیں۔

  واضح رہے کہ میانمار کے ان لاچار و بے یار و مددگار  مسلمانوں  کےلیے ملیشیا  وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو کہ    پناہ گزینوں کو   سرکاری طور پر  ملک میں   اقامت و ملازمت  کی اجازت دے رہا ہے۔



متعللقہ خبریں