افغانستان، ننگر ہار میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

نیٹو   قوتوں کے ایک ڈراؤن   طیارے  نے  ننگر ہار   کی تحصیل آچن میں داعش کے   مورچوں پر بمباری کی

660951
افغانستان، ننگر ہار میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

مشرقی افغانستان کے صوبے  ننگر ہار میں  فضائی حملے  میں دہشت گرد تنظیم  داعش   کا ایک اعلی سطحی   کمانڈر  ہلاک ہو گیا ہے۔

علاقے کے محکمہ پولیس کے ترجمان  نے انادولو ایجنسی  کے  نمائندے کو  بتایا ہے کہ نیٹو   قوتوں کے ایک ڈراؤن   طیارے  نے  ننگر ہار   کی تحصیل آچن میں داعش کے   مورچوں پر بمباری کی۔

اس دوران   قاضی شاہد   سمیت  ایک کارکن ہلاک جبکہ  5 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ایک دوسرے علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں  داعش کے تین  دہشت گرد مارے گئے جبکہ  دو زخمی ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں