مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے کے گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک

شدید برفباری کے باعث  کشمیر کے اندرونی حصوں میں مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور کئی علاقوں کے لیے بجلی کی فراہمی بدستور بند ہے

660643
مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے  کے گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک

بھارت  کے   زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودے  گرنے کے نتیجے میں    ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد انیس تک پہنچ گئی ہے۔

شدید برفباری کے باعث  کشمیر کے اندرونی حصوں میں مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور کئی علاقوں کے لیے بجلی کی فراہمی بدستور بند ہے۔

برف کے تودے گرنے اور ان کی زد میں آنے والی رہائشی عمارتیں گرنے سے بُدھ کی رات اور جمعرات کو مزید دس بھارتی فوجی ہلاک ہو گئےتاہم سات فوجیوں کو امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں زندہ نکال لیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر اور آس پاس کے علاقوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔



متعللقہ خبریں