افغانستان میں شدید برف باری، سردی کیوجہ سے 27 بچے ہلاک

افغانستان کے شمالی علاقوں میں کئی دنوں سے جاری شدید برف باری اور سردی کیوجہ سے 27 بچے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

659691
افغانستان میں شدید برف باری، سردی کیوجہ سے 27 بچے ہلاک

افغانستان کے شمالی علاقوں میں کئی دنوں سے جاری شدید برف باری اور سردی کیوجہ سے 27 بچے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 صوبہ جزجان کی تحصیل درزاب کے ڈسٹرک گورنر رحمت اللہ حاشار نے کہا ہے کہ درزاب  میں برف کی سطح ایک کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے ۔متعدد دہاتوں  تک رسائی   نا ممکن ہو گئی  ہے  اور ان کیساتھ ہر طرح کا  رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔علاقے میں طبی خدمات ناکافی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ  ہلاک ہونے والے بچوں کی اکثریت پانچ سال سے کم عمر کی ہے  ۔شدید سردی سے کئی بچے سخت بیمار ہیں ۔

متعللقہ خبریں