کابل اور قندھار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، اماراتی سفیر بھی زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں پارلیمان کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آور نے  خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے فوری بعد سڑک  پر  کھڑی  ایک گاڑی میں بھی دھماکہ ہوگیا  جن میں مجموعی طور پر 30 افراد ہلاک اور80 سے زائد زخمی ہوئے

648609
کابل اور قندھار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، اماراتی سفیر بھی زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں پارلیمان کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آور نے  خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے فوری بعد سڑک  پر  کھڑی  ایک گاڑی میں بھی دھماکہ ہوگیا  جن میں مجموعی طور پر 30 افراد ہلاک اور80 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ  ہلاک افراد میں پارلیمان کے عملے کے ارکان سمیت  عام شہری شامل ہیں۔

 خودکش دھماکوں کے بعد فوری طورپرامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری کردہ ای میل کے ذریعے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب دھماکے کا دوسرا واقعہ گورنر قندھار کے گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا جہاں متحدہ عرب امارات کے سفیرجمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے کہ اس موقع پر زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہلاک اور اماراتی سفیر سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے جس میں بیشتر متحدہ عرب امارات کے سفارتکار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں