افغانستان: بم دھماکے میں رکنِ پارلیمنٹ سمیت تین افراد زخمی

حکام کے مطابق یہ بم ایک پل کے نیچے نصب تھا جس میں اس وقت دھماکا ہوا جب یہاں سے ایک رکن پارلیمنٹ فکور بہشتی کی گاڑی گزر رہی تھی

639287
افغانستان: بم دھماکے میں رکنِ پارلیمنٹ سمیت  تین افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں بامیان سے رکن پارلیمنٹ  سید جمال فکور بہشتی سمیت تین افراد زخمی ہوگِے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ بم ایک پل کے نیچے نصب تھا جس میں اس وقت دھماکا ہوا جب یہاں سے ایک رکن پارلیمنٹ فکور بہشتی کی گاڑی گزر رہی تھی۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن افغان طالبان کی طرف سے ملک میں تشدد پر مبنی واقعات کی نئی لہر کے دوران شدت پسند سرکاری عہدیداروں اور املاک کو نشانہ بناتے آ ئے ہیں۔

گزشتہ بدھ کو طالبان نے کابل میں ہی ایک قانون ساز میر ولی کے گھر پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے کہ افغان پارلیمان کے کسی رکن کو اس طرح بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں