پاکستان نے 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے

پاکستان اور بھارت   اکثر و بیشتر  مچھیروں کے ممنوعہ علاقے میں  شکار کرنے کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں

638088
پاکستان نے 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے

پاکستان نے کراچی کی ایک   جیل میں بند    220  بھارتی  ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کے  ذرائع سے    حاصل کردہ معلومات کے مطابق پاکستان  کے پانیوں میں غیر قانونی طریقے سے مچھلیوں کا شکار کرنے  کا الزام عائد ہونے والے  ماہی گیروں کو  رہا کرتے ہوئے  ان   کے ملک  روانہ کر دیا جائیگا۔

بعد ازاں اسی ہفتے کے دوران  مزید 219 مچھیروں کو  بھی  بھارت کے حوالے کر دیا جائیگا۔

خیال رہے  کہ  پاکستان اور بھارت   اکثر و بیشتر  مچھیروں کے ممنوعہ علاقے میں  شکار کرنے کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں