جنوبی کوریا: صدر پارک گن کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور،اختیارات واپس

جنوبی کوریا میں خاتون صدر پارک گن ہے کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے جس کے تحت اُن کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں

627087
جنوبی کوریا: صدر پارک گن کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور،اختیارات واپس

جنوبی کوریا میں خاتون صدر پارک گن ہے کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمان میں موجود 300 میں سے 234 ارکان نے صدر کے خلاف فیصلہ دیا جس میں ان کی اپنی پارٹی کے کچھ ارکان بھی شامل تھے۔

 اب ملکی آئینی عدالت  رائے دہی  کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیتے ہوئے اپنا فیصلہ دےگی تاہم اس دوران  خاتون صدر  سے اُن کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔

 اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے اپنی ایک قریبی دوست چوئی سُون  سیل کو  ریاستی معاملات میں مداخلت کی اجازت اور سرکاری دستاویزات تک رسائی دی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں