تیکا کی طرف سے بنگلہ دیش میں ڈیجیٹل کلاس روم

مرشد عالم ہائی اسکول میں  طالبعلموں کو تیکا کے وسیلے سے پہلی دفعہ  کمپیوٹروں سے متعارف ہونے کا موقع ملا

623770
تیکا کی طرف سے بنگلہ دیش میں ڈیجیٹل کلاس روم

بنگلہ دیش میں طالبعلم ،ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی  TIKA  کے طفیل کمپیوٹروں سے متعارف ہوئے۔

تیکا کی طرف سے بنگلہ دیش کے شہر نوواکھلی کے گاوں ناتس وار کے مرشد عالم ہائی اسکول میں ڈیجیٹل کلاس روم قائم کیا گیا۔

1987 میں قائم ہونے والے ، 20 کمرہ ہائے جماعت اور   900 طالبعلموں کے ساتھ مرشد عالم ہائی اسکول میں  طالبعلموں کو تیکا کے وسیلے سے پہلی دفعہ  کمپیوٹروں سے متعارف ہونے کا موقع ملا۔

تیکا نے اپنے اس کردار کے ساتھ بنگلہ دیش  کی حکومت کے "ویژن 2021 " کے نام سے شروع کردہ ڈیجیٹل بنگلہ دیش پروجیکٹ کو عملی شکل دی ہے۔

واضح رہے کہ تیکا نے ماہِ نومبر میں بھی دارالحکومت ڈھاکہ  کے' ڈھاکہ سینٹرل پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ' میں جدید کمپیوٹر لیبارٹری قائم کی تھی۔



متعللقہ خبریں