افغانستان: شادی کی تقریب پر گولہ آ گرا،صف ماتم بچھ گئی

افغانستان کے شمالی صوبے  فریاب میں شادی کی تقریب پر مارٹر گولہ آن گرا جس کے نتیجے میں  11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے

604108
افغانستان: شادی کی تقریب پر گولہ آ گرا،صف ماتم بچھ گئی

افغانستان   کے شمالی صوبے  فریاب   میں شادی   کی تقریب  پر مارٹر گولہ آن گرا جس سے  صف ماتم بچھ گئی۔

  صوبائی  ترجمان احمد جاوید بدار  نے بتایا ہے کہ  فریاب کے قصبے خواجہ  سبز پوش  کے ایک دیہات میں شادی کی تقریب  پر مارٹر گولہ آ گرا جس کے نتیجے میں  11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

 بدار   نے  بتایا کہ  علاقے میں  تین دن سے  طالبان  کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں ۔

 طالبان نے   اس حوالے سے کہا ہے کہ  مارٹر گولہ  ہم نے پھینکا تھا ۔



متعللقہ خبریں