صوبہ قندزمیں طالبان کے بیک وقت چار حملے
صوبے کے دفتر ِ گورنر نے اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی قوتوں کا قندز کے سیخ ڈیرک علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم تا حال جاری ہے
581721
![صوبہ قندزمیں طالبان کے بیک وقت چار حملے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/3078/f588/312f/57f21f6a99bc7.jpg?time=1719165210)
افغانستان میں طالبان نے ایک بار پھر صوبہ قندز پر دھاوا بول دیا ہے۔
طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی افغانستان کے صوبہ قندز میں بیک وقت 4 مختلف مقامات پر حملے کیے۔
صوبے کے دفتر ِ گورنر نے اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی قوتوں کا قندز کے سیخ ڈیرک علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم تا حال جاری ہے۔
طالبان کے خلاف فضائی حملے بھی کیے جانے کی توضیح کرنے والے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران بھاری تعداد میں عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔
اُدھر طالبان نے شہر کے مرکزی علاقے کے بعض محلوں پر قبضہ جمانے کا دعوی کیا ہے۔