افغانستان کے صوبے ہلمند  میں بم  حملے  کے نتیجے میں  سات شہری ہلاک

حکام کے مطابق یہ افراد ایک گاڑی پر سوار جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بم کی زد میں آگئی۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں اور یہ سب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے

581141
افغانستان کے صوبے ہلمند  میں بم  حملے  کے نتیجے میں  سات شہری ہلاک

افغانستان کے  صوبے ہلمند  میں بم  حملے  کے نتیجے میں  سات شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ افراد ایک گاڑی پر سوار جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بم کی زد میں آگئی۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں اور یہ سب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

بیان کے مطابق بالا بلک ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے کی زد میں آنے والی فورسز نے فضائی مدد بلائی تھی۔ لیکن غلطی سے ہیلی کاپٹر نے افغان سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر راکٹ داغ دیا۔

حکام کے بقول واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے کہ جب گزشتہ بدھ کو ہی مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی فورسز کے فضائی حملے میں کم ازکم 18 افراد مارے گئے تھے اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق مرنے والے عام شہری تھے۔

غلطی معلومات کی بنیاد پر فضائی حملوں کے واقعات پہلے بھی جنگ سے تباہ حال اس ملک میں پیش آ چکے ہیں۔

 

اس حملے کی ذمہ داری تو کسی نے قبول نہیں کی لیکن عسکریت پسند سڑک میں نصب دیسی ساختہ بموں کے ذریعے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں