بھارت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین ہاتھی ہلاک، عوام کو گہرا دکھ

ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں ایک نر اور ایک مادہ اور ایک ان کا بچہ  شامل ہے۔یہ ہاتھی  دیگر ہاتھیوں کے ساتھ قریبی علاقے سے ہجرت کرکے آرہے تھے کہ ان کا جسم گیارہ ہزار وولٹ پاور کے تار سے ٹکرا گیا

569360
بھارت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے  تین ہاتھی ہلاک،  عوام کو گہرا دکھ

بھارت اور نیپال کی سرحد متصل لکھیم پور کھیری ضلع کے جنگلات میں تین ہاتھیوں کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی ہے جس سے وہاں کے ہاتھی بے چین ہیں۔

ہاتھیوں کے ایک جھنڈ کے شور مچانے اور غصے کے ڈر سے مرنے والے ہاتھیوں کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے۔

 ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں ایک نر اور ایک مادہ اور ایک ان کا بچہ  شامل ہے۔یہ ہاتھی  دیگر ہاتھیوں کے ساتھ قریبی علاقے سے ہجرت کرکے آرہے تھے کہ ان کا جسم گیارہ ہزار وولٹ پاور کے تار سے ٹکرا گیا اور ہاتھی کا سر ان تاروں میں الجھ گیا جس کی وجہ سے ہاتھی کی اسی وقت موت واقع ہوگئی۔
نر ہاتھی کے ساتھ ساتھ مادہ ہاتھی بھی ان تاروں میں الجھ کر اپنی زندگی گنوابیٹھی۔ ہاتھیوں کی اس طرح ہلاکت پر سینکڑوں لوگ موقع پر جمع ہوگئے ۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لکھیم پور کھیری ضلع میں دھدوا جنگل کی سرحد سے باہر ایک گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب تین ہاتھیوں نے اپنی کمر کھجاتے وقت بجلی کا ایک کھمبا اکھاڑ دیا۔

کھمبا گرتے ہی بجلی کے تار ان کے اوپر گرگئے اور کرنٹ لگنے سے ایک بچے سمیت تین ہاتھیوں کی موت ہوگئی۔

قواعد و ضوابط کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی لیکن وہاں ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے ڈاکٹروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ ڈاکٹر وہاں سے بھاگ گئے۔ لیکن غمگین ہاتھی رات گئے تک شور مچاتے رہے۔

محکمہ جنگلات کے ایک سینئیر اہلکار شیلندر پرساد نے اس واقعہ کو افسوسناک بتاتے ہوئے کہا ’ان ہاتھیوں کی موت سے ہم بہت غمگین ہیں۔ مستقبل میں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو اس کو یقینی بنانے کے لیے ہم ہر ممکن اقدامات کریں گے۔‘

مسٹر پرساد کے مطابق اس وقت دھدوا کے جنگلات اور اس کے اطراف میں تقریباً ستر جنگلی ہاتھی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ہاتھی کھانے اور پانی کی تلاش میں نیپال سے ادھر آگئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں