نیویارک میں امام مسجد مسلح حملے میں ہلاک

امریکہ کے شہر  نیو یارک میں نماز ظہرکے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے بنگلہ دیش الاصل امام مسجد کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

551539
نیویارک میں امام مسجد مسلح حملے میں ہلاک

امریکہ کے شہر  نیو یارک میں نماز ظہرکے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے بنگلہ دیش الاصل امام مسجد کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق نیو یارک کے علاقے کوئین میں واقع الفرقان جامع مسجد  میں نماز ظہر کی امامت کے بعد ایک شخص کے ہمراہ  مسجد سے باہر نکلتے ہوئے بنگلہ دیش الاصل امام مسجد پر مسلح حملہ کیا گیا۔

طویل القامت ہسپانوی النسل حملہ آور  کی گولیوں سے زخمی  امام  مسجد اور اس کے ساتھی کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں امام مسجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے  جبکہ دوسرے شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد جمع ہونے والے مسلمانوں کا  کہنا  تھا کہ امام اور اس کے ساتھی پر دینی اعتقاد کی وجہ سے حملہ کیا گیا ہے  اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات  اس نوعیت کے واقعات کو تحریک دے رہے ہیں۔

حملے کے بعد نیو یارک پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، حملہ آور تا حال گرفتار نہیں ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں