امریکن قومی سلامتی کی مشیرسوسن رائس کا دورہ چین
بحیرہ جنوبی چین کے تنازع سے متعلق ثالثی کی بین الاقوامی عدالت کے 12 جولائی کے فیصلے کے بعد وائٹ ہاؤس کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے
امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس چینی حکام سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عالمی معاملات پر امریکہ اور چین کا نہایت قریبی تعاون ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ دیگر چیلنجوں سے متعلق بھی وہ "خلوص اور کھلے انداز" سے کام کر سکتے ہیں۔
بحیرہ جنوبی چین کے تنازع سے متعلق ثالثی کی بین الاقوامی عدالت کے 12 جولائی کے فیصلے کے بعد وائٹ ہاؤس کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔
بین الاقوامی عدالت نے فلپائن کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست پر اپنے تاریخی فیصلے میں بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے پر چین کی ملکیت کے دعویے کو مسترد کر دیا تھا۔
چین اس فیصلے پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر چکا ہے تاہم پیر کو رائس کی بیجنگ میں چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار اور اسٹیٹ کونسلر یانگ جئیچی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا کے سامنے کہے گئے کلمات میں اس معاملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔