طالبان سے مذاکرات میں کوئِ جلدی نہیں ہے: افغانی صدارتی ترجمان

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ترجمان  کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے گزشتہ ادوار میں کوئی کامیابی نہ ہونے کے سبب چار ممالک کے گروپ کی کسی نئی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے

529239
طالبان سے مذاکرات میں کوئِ جلدی نہیں ہے: افغانی صدارتی ترجمان

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کابل کا طالبان کو مذاکرات کی میز پر نے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ترجمان  کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے گزشتہ ادوار میں کوئی کامیابی نہ ہونے کے سبب چار ممالک کے گروپ کی کسی نئی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 اس گروپ میں افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا شامل ہیں۔ صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ اس گروپ کے کسی نئے اجلاس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  طالبان کے ساتھ مذاکرات  شروع کرنے میں  ان کی  حکومت  کی کوئی جلدی نہیں ہے اور ان کی حکومت ان مذاکرات کے کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بارے میں بھی کوئی امید نہیں رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں