بھارت نے ایک ساتھ 20 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے

بھارت نے بدھ کے روز ایک ہی مشن میں 20 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیے، جِس کا مقصد تجارتی بنیاد پر سودمند عالمی سیٹلائٹ مارکیٹ میں قدم رکھنا ہے۔ماہرین کے مطابق جس طرح کامیابی کے ساتھ 20 سیٹلائٹز کو اس کے مدار میں پہنچایا گيا وہ ایک بڑی کامیابی ہے

516920
بھارت نے ایک ساتھ 20 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے

بھارت نے بدھ کے روز ایک ہی مشن میں 20 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیے، جِس کا مقصد تجارتی بنیاد پر سودمند عالمی سیٹلائٹ مارکیٹ میں قدم رکھنا ہے۔

ماہرین کے مطابق جس طرح کامیابی کے ساتھ 20 سیٹلائٹز کو اس کے مدار میں پہنچایا گيا وہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ کافی پیچیدہ کام تھا۔

اسرو کے چیئرمین نے بتایا تھا کہ راکٹ کے خلا میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کو جس طرح سے اس کے مدار میں اتارا جاتا ہے وہ ایک پیچیدہ عمل میں مہارت حاصل کرنے کے برابر ہے۔

ان سیٹلائٹز کی مدد سے آسمان سے زمین کی بہترین تصاویر لی جا سکتی ہیں۔

بدھ کو جس پی ایس ایل وی سی 34 سے ان سیٹلائٹ کو خلا میں پہنچایا گیا وہ صرف دو ٹن تک کے سیٹلائٹ لے جانے کے قابل تھا۔

بھارت کی جانب سے مدار میں بھیجے گئے سیٹلائٹ کی یہ سب سے بڑی تعداد تھی، جب کہ سنہ 2014 میں روس پہلے ہی ایکساتھ 37 سیٹلائٹ بھیجنے کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں