شمالی کوریا کے دو میزائل تجربے،ایک ناکام

امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے آج دو بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے ایک کاتجربہ ناکام رہا

515596
شمالی کوریا کے دو میزائل تجربے،ایک ناکام

 

امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے آج دو بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے ایک کاتجربہ ناکام رہا۔

آج  صبح   داغے جانے والے یہ میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا موسوڈان میزائل تھےجو ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے ایسے ہی میزائل کے گزشتہ  اپریل میں کیے جانے والے تین تجربات ناکام رہے تھے جبکہ موسوڈان میزائل کا مئی میں کیا گیا تجربہ بھی کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

جاپان کی فوج ان میزائل کے ممکنہ تجربات کے تناظر میں  محتاط تھی اور اس کی بحریہ اور میزائل شکن نظام کو جاپان کی حدود میں داخل ہونے والے کسی میزائل کو مار گرانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  یہ میزائل تین ہزار سے چار ہزار کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں اور اگر انہیں کامیابی سے داغا جائے تو یہ جاپان، چین اور  جزیرہ گوام کو باآسانی  نشانہ بنا یاسکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ان تجربات سے قبل ہی شمالی کوریا  پر تنقید کی تھی۔

 واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر جوہری اور بیلسکٹ میزائل و ٹیکنالوجی  کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے



متعللقہ خبریں