افغانستان میں ڈرون حملے،14 عسکریت پسند ہلاک متعدد زخمی

افغانستان میں ڈرون حملوں میں 14 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،

509729
افغانستان میں ڈرون حملے،14 عسکریت پسند ہلاک متعدد زخمی

افغانستان میں ڈرون حملوں میں 14 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں  جبکہ غزنی میں پولیس اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ میں 8 طالبان ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے  صوبہ لوگر کے ضلع عذرا کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق اس کاروائی میں 14 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب صوبہ غزنی میں ایک جھڑپ کے دوران 8 طالبان ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق غزنی کے ضلع گیلان میں پولیس اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 8 طالبان ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے دو کمانڈربھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں