افغانستان: طالبان نے ایک بس کے 50 مسافروں کو اغوا کر لیا

طالبان نے صوبہ کندز کے گاوں باغ میں بس کو روک کراس میں سوار 50 مسافروں  کو اغوا کر لیا

506720
افغانستان: طالبان نے ایک بس کے 50 مسافروں کو اغوا کر لیا

دہشت گرد تنظیم طالبان  نے افغانستان کے دارالحکومت کابل جانے والی ایک بس  کے 50 مسافروں کو اغوا کر لیا ہے۔

مقامی خبر رساں انٹرنیٹ سائٹ  TOLO کی خبر کے مطابق طالبان نے صوبہ کندز کے گاوں باغ میں بس کو روک کراس میں سوار 50 مسافروں  کو اغوا کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے گذشتہ ہفتے بھی دارالحکومت کابل  کے شمال میں صوبہ کندز کی طرف جاتی بس اور منی بس  کے مسافروں کو اغوا کر  کے  ان میں سے 13 کو ہلاک کر دیا جبکہ 150 کو رہا کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں