اویغور مسلمانوں پرملک میں روزہ رکھنا حرام ہے: حکومت چین

چینی انتظامیہ  کی ایک ویب سائٹ  پر اعلان کیا گیا ہے کہ سینکیانگ کے نیم خود مختار علاقے میں بسے  ترک  اویغور  نسل کے  سرکاری افسروں ،طلبہ  اور بچوں   کو   روزہ رکھنا منع ہوگا اور اُنہیں  کھانے  پینے  کی دوکانیں  کھلی رکھنا ہونگی

505810
اویغور مسلمانوں پرملک میں روزہ رکھنا حرام ہے: حکومت چین

چین  کی کمیونسٹ پارٹی  ملک میں بسے اویغور  مسلمانوں  کی مذہبی عبادتوں میں  رکاوٹیں کھڑی کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

 چینی انتظامیہ  کی ایک ویب سائٹ  پر اعلان کیا گیا ہے کہ سینکیانگ کے نیم خود مختار علاقے میں بسے  ترک  اویغور  نسل کے  سرکاری افسروں ،طلبہ  اور بچوں   کو   روزہ رکھنا منع ہوگا اور اُنہیں  کھانے  پینے  کی دوکانیں  کھلی رکھنا ہونگی۔

 ان پابندیوں کے جواب میں عالمی   اویغور  کانگریس کے ترجمان  دلشاد راشد نے  کہا ہے کہ چین کی مرکزی حکومت  ہمارے جذبات اور مذہبی   عقائد  کا احترام نہ کرتےہوئے  ہماری روایات  ختم کرنا چاہتی ہے۔

 واضح رہے کہ  چینی انتظامیہ مذہبی آزادی      کا جتنا مرضی ڈھول پیٹ لے وہ   ملک میں بسی  مسلم  اور دیگر اقلیتوں  کے مذہبی عقائد   کو  ماننے سے انکار کرتی آ رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں