وزیر دفاع فکری اشک کابل کے سرکاری دورے پر

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات 95 سال قبل اتاترک اور امان اللہ خان  کے دور میں شروع ہوئے اور  ہم دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو مزید آگے لے جانے کی کوشش میں ہیں۔ فکری اشک

504820
وزیر دفاع فکری اشک کابل کے سرکاری دورے پر

ترکی کی وزیر دفاع فکری اشک  نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا سرکاری دورہ کیا۔

کابل میں اپنی مصروفیات کے دوران اشک نے سب سے پہلے افغانستان کے  نائب وزیر دفاع عبداللہ خان حبیبی کے ساتھ ملاقات کی ۔

مذاکرات میں دنوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے امکانات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر فکری اشک نے ترک۔افغان تعلقات کے آغاز کے  95 ویں سال کے موقع پر اس ملک کے دورے پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

افغان نائب وزیر دفاع نے بھی کہا کہ ترکی نے حالیہ 15 سالوں میں مختلف شعبوں میں افغانستان کی اہم سطح پر  مدد کی ہے۔  

افغانستان کے وزیر اعظم عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں وزیر دفاع  اشک نے  کہا کہ ترکی ہر شعبے میں افغانستان کی مدد کو جاری رکھے گا۔

افغانستان کے وزیر اعظم عبداللہ عبداللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ دور میں ترکی کی طرف سے افغانستان کی امداد کی اہمیت پر زور دیا۔

بعد ازاں افغانستان کے صدر اشرف غنی  نے بھی وزیر دفاع اشک کے ساتھ  ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، افغانستان کی سکیورٹی ا ور سیاسی صورتحال، نیٹو کی افغانستان میں موجودگی اور فوجی تعلقات جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

صدر اشرف غنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تربیت کے سلسلے میں ترکی ہمیں اہم سطح کی مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان فوجی ترکی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ترک فوجی افسران کابل میں بھی ہمارے فوجیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

وزیر دفاع اشک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ نجات میں افغان عوام نے   ترکی کی مدد کی اور افغان عوام اور ترک عوام کے درمیان دوستی اور محبت کا مضبوط رشتہ موجود  ہے۔

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات 95 سال قبل اتاترک اور امان اللہ خان  کے دور میں شروع ہوئے اور  ہم دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو مزید آگے لے جانے کی کوشش میں ہیں۔



متعللقہ خبریں