افغانستان میں ہزارا کمیونٹی کے سترہ افراد کو رہا کردیا گیا

شمالی افغانستان میں اغوا کیے گئے اقلیتی ہزارہ کمیونٹی کے سترہ ارکان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز سرے پُل کے مقام پر پیش آنے والے اس واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان شیعہ مسلمانوں کی گاڑیاں روک کر انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا تھا

503596
افغانستان میں ہزارا کمیونٹی کے سترہ افراد کو رہا کردیا گیا

شمالی افغانستان میں اغوا کیے گئے اقلیتی ہزارہ کمیونٹی کے سترہ ارکان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز سرے پُل کے مقام پر پیش آنے والے اس واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان شیعہ مسلمانوں کی گاڑیاں روک کر انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا تھا۔ صوبائی گورنر ظاہر وحدت نے آج جمعے کے روز بتایا کہ ان سترہ افراد کو، جنہیں طالبان کے مسلح عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا، مقامی عمائدین کی ثالثی کے ذریعے رہا کروایا گیا ہے۔ تاحال طالبان کی جانب سے اس واقعے کے سلسلے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔



متعللقہ خبریں