بھارت میں    پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں  24 افراد ہلاک

مَتھُرا میں 270 ایکڑ رقبے پر بنے ہوئے اس پارک پر ایک نیم مذہبی فرقے کے دو ہزار سے زیادہ ارکان نے دو سال سے زائد عرصے سے قبضہ کر رکھا تھا اور وہاں سینکڑوں خیمے نصب کرنے کے علاوہ عارضی رہائش گاہیں بھی بنا رکھی تھیں

503537
بھارت  میں    پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں  24 افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں    پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں  24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مَتھُرا میں 270 ایکڑ رقبے پر بنے ہوئے اس پارک پر ایک نیم مذہبی فرقے کے دو ہزار سے زیادہ ارکان نے دو سال سے زائد عرصے سے قبضہ کر رکھا تھا اور وہاں سینکڑوں خیمے نصب کرنے کے علاوہ عارضی رہائش گاہیں بھی بنا رکھی تھیں۔ اس کارروائی کے دوران دھرنا دینے والے متعدد افراد نے پولیس پر دیسی ساختہ اسلحے سے حملہ کر دیا، جس کے جواب میں پولیس کو بالآخر گولی چلانا پڑی۔ پولیس الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اُس تازہ ترین حکم نامے پر عملدرآمد کروانا چاہتی تھی، جس میں ان لوگوں کو یہ پارک خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں