افغانستان میں طالبان نے 17 مسافروں کو اغوا کر لیا

رواں ہفتے طالبان کی طرف سے اغوا کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ دو روز قبل شمالی صوبہ قندوز میں بھی طالبان نے مسافر بسوں کو زبردستی روک کر کم ازکم 200 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں بعض کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا لیکن 17 کو فائرنگ کر کے مار دیا تھا۔

502939
افغانستان میں طالبان نے 17 مسافروں کو اغوا کر لیا

افغانستان میں مسلح عسکریت پسندوں نے شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے سترہ ارکان کو اغوا کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو سرے پُل کے مقام پر پیش آنے والے اس واقعے کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے، جو غالباً ان افراد کی رہائی کے بدلے میں طالبان کے اُس کمانڈر کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔

رواں ہفتے طالبان کی طرف سے اغوا کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ دو روز قبل شمالی صوبہ قندوز میں بھی طالبان نے مسافر بسوں کو زبردستی روک کر کم ازکم 200 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں بعض کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا لیکن 17 کو فائرنگ کر کے مار دیا تھا۔

قندوز میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف جمعرات کو سیکڑوں افراد نے کابل میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے کہا کہ یہ سترہ افراد ایک وین میں شہر کے مرکز کی جانب سفر کر رہے تھے، جب طالبان نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں اغوا کر لیا۔ امانی نے بتایا کہ اغوا شُدگان کی تلاش کا آپریشن ناکام ہو جانے کے بعد اب ان کی رہائی کے لیے قبائلی عمائدین کی مدد لی جا رہی ہے۔

متعللقہ خبریں