تیکا مزار شریف میں یتیم خانہ تعمیر کروا رہی ہے

ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی  ڈائریکٹریٹ TİKA افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں 190 بستروں کا ایک یتیم خانہ تعمیر کروا رہی ہے

499845
تیکا مزار شریف میں یتیم خانہ تعمیر کروا رہی ہے

ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی  ڈائریکٹریٹ TİKA افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں 190 بستروں کا ایک یتیم خانہ تعمیر کروا رہی ہے۔

یتیم خانے کے سنگ بنیاد کی تقریب  میں افغانستان  کے  محنت، سوشل سکیورٹی اور شہداء و معذوروں کے امور کے ذمہ دار نائب وزیر  واصل نور مہمند، مزار شریف میں ترکی کے قونصل جنرل مصطفیٰ ایردیورین، تیکا  کے مزار شریف کے منتظم  ذکی بُلدُک، نائب  منتظم کینان یلدرم اور یتیم بچوں نے شرکت کی۔

تقریب کے افتتاحی خطاب میں وزیر محنت مہمند نے کہا کہ ترکی اور افغانستان کے درمیان دوستی سینکڑوں سالوں پر محیط ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان بھر  میں کُل 71 یتیم خانے ہیں جن میں سے بعض ترک عوام کے تعاون سے اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔

مہمند نے ترکی کے مشکل وقت میں ہمیشہ افغانستان کے ساتھ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  ترک عوام اور ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی کے قونصل جنرل ایردیویرین نے بھی کہا کہ ترکی، افغانستان کی مدد کرنا جاری رکھے گا، ترک عوام اور افغان عوام کے درمیان جو رشتہ ہے وہ دوستی اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔

تیکا مزار شریف کے منتظم  بُلدُک نے یتیم خانے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یتیم خانہ 2 ہزار مربع میٹر  اراضی پر تعمیر کیا جائے گا  ، اس کی عمارت دو منزلہ ہو گی اور یہ 190 افراد کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔

بُلدُک نے کہا کہ عمارت میں اساتذہ کا کمرہ، کثیر المقاصد ہال، ڈاکٹر  کا کمرہ، ملاقات کا کمرہ، لانڈری کا کمرہ ، پانی کا ڈپو اور  بچوں کے کھیلنے کا پارک موجود ہو گا    اس کے علاوہ یتیم خانے میں تمام فرنیچر بھی تیکا کی طرف سے فراہم کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں