سرکاری ملازمین  کی بس پر خودکش حملہ کیا ، 10 افراد ہلاک

کابل میں سرکاری ملازمین کو لے جانے والی بس پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

497950
سرکاری ملازمین  کی بس پر خودکش حملہ کیا ، 10 افراد ہلاک

 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کو لے جانے والی بس پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ  کابل کے ضلع میدان وردک میں عدالتی ملازمین سے بھری بس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب بس سرکاری ملازمین کو لیکر عدالت جارہی تھی۔ حکام کے مطابق بس پر پیچھے سے خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی افغان فوج نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔ تا حال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ 



متعللقہ خبریں