وینیزویلا کا اقتصادی بحران شدت اختیار کر گیا،تدابیر بے کار ثابت ہوئیں

وینیزویلا میں  تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شروع اقتصادی بحران  زور  پکڑتا جا رہا ہے جس کے باعث عوام میں اشتعال بڑھ رہا ہے

496438
وینیزویلا کا اقتصادی بحران شدت اختیار کر گیا،تدابیر بے کار ثابت ہوئیں

وینیزویلا میں  تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شروع اقتصادی بحران  زور  پکڑتا جا رہا ہے۔

ملک میں کفایت شعاری  کی مہم   کا آغاز کیا گیا ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین ہفتے میں صرف دو روز  کام پر جا رہے ہیں ۔

 توانائی  میں کمی بھی ملک کے درپیش مسائل میں سے ایک ہے  جہاں  دن میں صرف چار گھٹنے کےلیے بجلی فراہم کی جا رہی ہے البتہ ان تمام تدابیر کے باوجود  اقتصادی بحران   میں کمی کے آثار دکھائی نہیں دیتے ۔

 بلند افراط زر اور   کساد بازاری کی وجہ سے  ملک میں  غربت اور فاقہ کشی  میں اضافہ ہو رہا ہے  جس پر حکومت   اور حزب اختلاف کے درمیان سیاسی  رسہ کشی بھی  اپنے عروج پر ہے۔

صدر مکولس مادورو  نے ملک میں  دو مہینوں کے لیےمزید  ہنگامی حالت کا اعلان  کر دیا ہے  جس پر حزب اختلاف  نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ  کر رکھا ہے۔

اس اثنا میں  ارجنٹائن اور برازیل  نے    اس بحران کو ختم   کرنے میںمصالحتی کردار ادا کرنے کی پیشکش  کی ہے۔



متعللقہ خبریں