ترکی کا افغانستان میں تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں میں تعاون

تیکا نےابل  میں  5 ہزار سے زائد طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے والے   ایک اسکول میں  فزکس، کیمیا، بائیولوجی اور  کمپیوٹر  لیبارٹریاں  قائم کی ہیں

495070
ترکی   کا افغانستان میں  تعلیمی و تربیتی     سرگرمیوں میں   تعاون

ترکی تعاون و رابطہ  یجنسی تیکا  نے  افغان دارالحکومت   کابل  میں  5 ہزار سے زائد طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے والے   ایک اسکول میں  فزکس، کیمیا، بائیولوجی اور  کمپیوٹر  لیبارٹریاں  قائم کی ہیں۔

تیکا کے  کابل     رابطہ افسر  سلیمان شاہین  نے اسکول میں منعقدہ  تقریب    سے   خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے لیبارٹریوں سمیت ہم نے اسکول کی کئی ایک ضروریات کو  بھی پورا کیا  ہے، جن کی بدولت  طلباء    تعلیم و تربیت کے  کہیں زیادہ   بہتر مواقع  حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ ترکی افغانستان میں مختلف شعبہ جات میں  تعاون و امداد کے سلسلے کوآئندہ بھی اجری رکھے گا۔

اسکول کی  پرنسپل   ربیعہ  عبداللہ نے    تواتر سے    افغانستان کی  امداد   پر ترکی کا   شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں