فلپائن : بانگس مورو معاہدہ ختم ہو سکتا ہے :نو منتخب صدر

فلپائن  میں نو مئی کو ہونے والے  صدارتی انتخابات  کے فاتح  روڈریگو دوتیرتو   کے  ملک کے بعض علاقوں کو خود مختاری   دینے پر مبنی   bangsamoro قانون   کو ختم  کروانے کے بیان  پر  جنوبی علاقوں  کی مسلم اکثریتی     آبادی کے رہنماوں نے  اعتراض کیا ہے

494902
فلپائن : بانگس مورو  معاہدہ ختم ہو سکتا ہے :نو منتخب صدر

فلپائن  میں نو مئی کو ہونے والے  صدارتی انتخابات  کے فاتح  روڈریگو دوتیرتو   کے  ملک کے بعض علاقوں کو خود مختاری   دینے پر مبنی   bangsamoro قانون   کو ختم  کروانے کے بیان  پر  جنوبی علاقوں  کی مسلم اکثریتی     آبادی کے رہنماوں نے  اعتراض کیا ہے۔

 فلپائن  ڈیلی نامی اخبار نے خبر دی ہے  کہ  مورو اسلامی تحریک کے  مذاکرات کار موحاگر اقبلا  نے کہا ہے کہ bangsamoro قانون  کی  معطلی   ایک نقصان ہوگی اور ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت  اس  معاہدے کا پاس رکھے گی  جس کےلیے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 یاد رہے کہ  حکومت فلپائن  اور مورو  اسلامی  تحریک کے درمیان  27 مارچ سن 2014 کو ایک معاہدے  کے نتیجے میں  مذکورہ قانون کا اعلان کیا گیا تھا جس  کے تحت مسلم علاقوں کو نیم  خود مختاری  دینے پر اتفاق رائے کیا گیا تھا مگر یہ قانون  تاحال  ملکی کانگریس کی منظوری حاصل نہ کرسکا ۔

 واضح رہے کہ  اگر یہ قانون منظور ہو گیا  کہ  ملک کے   مسلم اکثریتی علاقوں  کی نیم خود مختاری کےلیے   ریفرنڈم   کروایا جا سکے گا۔

 



متعللقہ خبریں