افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، تین اہلکار ہلاک ،نو

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع ناد علی میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر چیک پوسٹ پر ایک خود کش حملے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ سات اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔

491051

ہلمند صوبے کی پولیس کے سربراہ عبدالرحمان سَرجنگ کے مطابق حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ سات اہلکار اور دو شہری زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان کے مطابق حملے میں درجنوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

متعللقہ خبریں