افغانستان میں بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا

یہ آپریشن زیادہ تر اُن علاقوں میں کیے جا رہے ہیں جہاں طالبان باغیوں نے حکومتی فورسز کے خلاف نہایت جارحانہ کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ حکومتی فورسز ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں

486448
افغانستان میں بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا

افغانستان کے صوبے  ہرات اور ہلمند میں جاری حکومتی فورسز کے آپریشن می12 دہشت گرد ہلاک  کر دیے گئے ہیں۔

یہ آپریشن زیادہ تر اُن علاقوں میں کیے جا رہے ہیں جہاں طالبان باغیوں نے حکومتی فورسز کے خلاف نہایت جارحانہ کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ حکومتی فورسز ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

افغان حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔  

طالبان عناصر، جنہوں نے کابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے امکانات کو یہ کہہ کر سرے سے رد کر رکھا ہے کہ یہ مذاکرات اُس وقت تک ممکن نہیں ہیں جب تک افغانستان میں غیر ملکی افواج موجود ہیں۔

حکومتی فورسز نے شمالی شہر قندوز میں طالبان کو پسپا کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے۔ قندوز ہی وہ شہر ہے جہاں گزشتہ برس طالبان باغیوں نے حملہ کر کہ مختصر عرصے کے لیے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔ صوبے ہلمند میں بھی حکومت نے طالبان باغیوں کو کافی حد تک پیچھے دھکیل دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں