پاک ایران سرحدی چوکی پر مسلح حملہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک
ایک سرحدی چوکی پر مامور پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا
479293
ایران کے جنوب مشرق میں پاکستانی سرحدوں سے ملحقہ سستان اور بلوچستان صوبے سے منسلک ہاش تحصیل کی ایک پولیس چوکی پر حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
صوبے کے محکمہ پولیس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سرحدی چوکی پر فرائض ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں پر ایک مسلح گروہ نے دھاوا بول دیا۔ جس دوران تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔